Friday, December 6, 2019

Non-Aggression Principle کیا ہے؟


NAP) Non-Aggression Principle) یا "غیر جارحیت اصول" بنیادی libertarian خیال ہے ۔ یہ کہتا ہے کہ ـــ کسی کے خلاف جارحیت یا زور زبردستی کا آغاز نہ کریں ـــ نہ ذاتی طور پر اور نہ ہی سیاسی طور پر ۔

Murray Rothbard کا کہنا ہے:

"لبرٹیریئن عقیدہ ایک مرکزی مسلّمہ اصول پر قائم ہے: کہ کوئی بھی شخس یا لوگوں کا گروہ کسی دوسرے کی ذات یا ملکیت کے خلاف جارحیت نہ کرے۔ اس کو "غیر جارحیت اصول" کہا جاسکتا ہے۔ "جارحیت" کی تعریف کسی دوسرے شخص کی ذات یا ملکیت کے خلاف جسمانی تشدد کے استعمال یا اس کی دھمکی کے طور پر کی گئی ہے۔ جارحیت لہذا حملے کا مترادف ہے ۔" (1)

NAP کے مطابق ، تشدد صرف اپنے یا دوسروں کے دفاع میں استعمال ہوسکتا ہے:

".... تشدد صرف اس شخص کے خلاف ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جو اس طرح کے   تشدد کا ارتکاب کرے ، یعنی کہ صرف دوسرے کے جارحانہ تشدد کے خلاف دفاعی طور پر ۔ مختصر یہ کہ ایک غیر جارحانا شخس کے خلاف کوئی تشدد استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ ہے وہ بنیادی اصول کہ جس کے ذریعے لبرٹیریئن نظریہ کے پورے ذخیرے کو استنباط کیا جاسکتا ہے ۔" (2)

غیر جارحیت کا اصول property rights سے نکلتا ہے ۔ Stephen Kinsella کہتے ہیں:

"غیر جارحیت کا اصول پراپرٹی (ملکیت) کے حقوق پر منحصر ہے ، کیونکہ جارحیت کیا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ہمارے (پراپرٹی کے) حقوق کیا ہیں ۔ اگر آپ نے مجھے مارا تو یہ جارحیت ہے کیونکہ میرے جسم میں میرا property right ہے ۔ اگر میں آپ سے آپ کا سیب لیتا ہوں تو یہ غاصبانا اقدام ـــ جارحیت ـــ ہے ، صرف اس وجہ سے کہ آپ سیب کے مالک ہیں ۔ کوئی بھی کسی victim کو متعلقہ property right کی قطعی تفویض کیے بغیر کسی جارحانہ فعل (کے ارتکاب) کی نشاندہی نہیں کر سکتا ۔" (3)

اس کا مطلب ہے:

- ہر فرد کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دیں ، بشرط یہ کہ وہ دوسروں کو بھی اس کی اجازت دے ۔

- دفاعی مقاصد کے علاوہ زور زبردستی / تشدّد کا کوی استعمال نہ کریں ۔

- جارحیت کا victim وہی ہے جس کے property rights کی خلاف ورزی ہوی ہے ۔ اور جہاں کوی victim نہیں وہاں کسی جرم کا ارتکاب نہیں ہوا ۔

لبرٹیرئنز ایک ایسی دنیا چاہتے ہیں جہاں زور زبردستی صرف دفاع کے لئے استعمال کی جائے - جارحیت بالکل بھی نہ ہو !

اگر آپ غیر جارحیت اصول پسند کرتے ہیں تو براہ کرم اس پیج کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں!

References:
  1. Rothbard, “For A New Liberty” 
  2. Rothbard, “War, Peace, and the State” (1963)
  3. Kinsella, “What Libertarianism Is”

No comments:

Post a Comment